عالمی طاقتیں فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کروائیں:رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہل حدیث لاہور کے رہنماؤں قاری ارسلان،عمر یزدانی، قاری عبدالرحیم،جاوید اقبال اور مرزا شفیق الرحمن نے مرکزی جامع مسجد مدنی اہل حدیث کچا جیل روڈ پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی طاقتیں فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کروائیں۔