• news

 ریاست عوامی فلاح کو ترجیح ، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے:احمد محمود 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمان میں عوام کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے عوامی مفادات کا مکمل دفاع کرئے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے منشور میں معاشی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے مکمل روڈ میپ دیا ہے۔ ان پہ عمل کرکے تمام مشکلات پہ قابو پایا جاسکتا ہے۔ مخدوم احمد محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ آج وقت اور حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ریاست عوامی فلاح کو ترجیح دیکر نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرے جو وزارتیں اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہوئی ہیں وفاق ان پر خرچ ہونیوالے 300 سو ارب روپے بچائے تاکہ یہ رقم عوام پہ خرچ ہو۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے اشرافیہ کو جو 1500 سو ارب روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے اس کو بھی ختم کیا جائے تاکہ اشرافیہ کے بجائے ریلیف عام عوام کو مل سکے، اسی میں سب کی بقاء ہے۔

ای پیپر-دی نیشن