بجلی کی قیمت میں 3روپے 25 پیسے کا اضافہ معاشی دہشتگردی ہے:ضیاء الدین انصاری
لاہور (نیوزرپورٹر)ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 3روپے 25 پیسے کا اضافہ عوام کیساتھ سرا سر ظلم اور معاشی دہشتگردی ہے۔ عوام کو 200 یونٹ مفت بجلی دینے کی دعویدار حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت ہے۔ نااہل حکمران ایک طرف عوام کو ریلیف دینے کے بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں اور دوسری طرف عوام کا مہنگائی کے ذریعے خون نچوڑ رہے ہیں جو حکومت کی عوام کیساتھ کھلی معاشی دہشتگری ہے جس کی جماعت اسلامی بھر پور مذمت کرتی ہے۔