• news

ہائیکورٹ:پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر تعمیر سکیم کا نام مریم نواز کے نام پر رکھنے کا اقدام چیلنج

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ ،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر تعمیر سکیم کا نام مریم نواز کے نام پر رکھنے کا اقدام چیلنج کردیا گیا، متفرق درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر تعمیر بلاک کا نام مریم نواز کے نام پر رکھا گیا ہے،سرکاری عمارتوں کو فرد واحد کے نام سے منسوب کرنا آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے،بیوروکریسی مریم نواز کو خوش کرنے کیلئے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کررہی ہے،سرکاری خزانے سے مریم نواز کی ذاتی تشہیر کی جا رہی ہے، استدعا ہے کہ عدالت سرکاری عمارتوں کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کا نام دینے سے روکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن