ہائیکورٹ:غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست دائر
لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ ملک میں 40 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ صرف 27 سے 28 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے اور دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 914,37 اور 38 کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت جاری لوڈ شیڈنگ کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے۔ عدالت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔