• news

 ناموس رسالت کی نگہبانی ہر مسلمان کا فرض ہے:مولانا اکبر نقشبندی  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کی نگہبانی ہر مسلمان کا فرض ہے اس پر پہرہ دیئے بغیر امن ممکن نہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ، پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ عدیل عارف،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،علامہ محمد عمر صدیقی،ارشد جاوید مصطفائی اور دیگر نے خطاب کیاانہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،ایسا کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے جو مذہب اور آئین کے خلاف ہو،عقیدہ ختم نبوت ہماری ریڈ لائن تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ شعائر اسلام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،قادیانی غیر مسلم ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،حکومت قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمن سرگرمیوں کا نوٹس لے۔

ای پیپر-دی نیشن