پنڈی بھٹیاں :تحصیل کے واحد قبرستان کی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) 30 سال کا عرصہ بیت چکا ہے مگر اج بھی بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے اگر قبرستان کی بات کی جائے تو سب سے بڑا المیہ یہ ہے، میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام شہر میں ایک ہی بڑا قبرستان ہے ،قبرستان میں جگہ بھی ختم ہو چکی ہے مگر انتظامیہ نے اس طرف کبھی توجہ نہیں دی۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ چار دیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے متعدد بار شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی ستھرائی اور چار دیواری فوری طور پر کروائی جائے تاکہ جانور قبرستان کے اندر نہ داخل ہوسکیں۔ مذہبی و رفاہی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر صاحبہ سے فوری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ مزید قبرستان کے لیے جگہ کا انتظام کیا جائے۔