گوجرانوالہ:پولیس کی کارروائی ، شیشہ کیفے کے مالک سمیت 25نوجوان گرفتار
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) پیپلزکالونی پولیس نے شیشہ کیفے میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران 25نوجوانوں کو حراست میںلیکر انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کچاایمن آبادروڈپر واقع شیشہ کیفے میں چھاپہ مار کاروائی کی جہاں پر اونچی آواز میں سائونڈ سسٹم لگا کر غل غپاڑہ کیا جا رہا تھا اس دوران پولیس نے کیفے کے مالک زین سمیت 25نوجوانوں کو حراست میں لینے کیساتھ تین شیشہ حقے ،فلیور ،ایمپلی فائر اور سپیکر اپنے قبضہ میں لے لیا پولیس نے تمام افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔