• news

پورا ملک لاقانونیت، اقتصادی بحران کا شکار ہے:میاں لیاقت علی 

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)پورا ملک لاقانونیت ،آئین کی پامالی اور اقتصادی بحران کا شکار ہے۔میاں لیاقت علی رہنما جماعت اسلامی پاکستان میں بداعتمادی اور روزگار کے بحران کی وجہ اندر ہی اندر انارکی کا ناسور پھیل رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سابق امیر نوشہرہ ورکاں میاں لیاقت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ اس وقت بدترین دباؤ میںہے۔عدلیہ،حکومت،اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کی باہمی کشمکش عروج پر ہے۔اور یہ ساری چیزیں معاشرے میں بے یقینی کا سبب بن رہی ہیں۔جس کی وجہ سے جمہوریت اور عوامی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔اور ملک میں غیر آئینی ایڈونچر کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔اس لیے تمام اداروں،حکمرانوں کو ذاتی بالادستی کی ہوس ترک کر کے آئینی حدود کو تسلیم کرنا ہو گا۔وگرنہ سب بڑے نقصان سے دوچار ہوں گے۔پاک فوج ملکی دفاع کے لئے ان گنت قربانیاں دے رہی ہے۔مگر سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک میں انتشار بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں معاشی زوال تیزی سے جاری ہے اس لیے ملک کے طاقتور طبقوں کو ملک کی بہتری کے لیے ایک قدم پیچھے ہٹ کر ملک میں استحکام پیدا کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن