ہم قومی سلامتی و ترقی کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں: اویس عمر ورک
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے قدرت کے اس اصول کو بدلا نہیں جاسکتا عمران خان جلد جیل سے سرخرو ہو کر نکلیں گے اور ملک پر مسلط مافیاز سے چھٹکاراکی پارٹی جدوجہد کی قیادت کریں گے گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ حکومتی اتحاد کی قیادت کی نیندیں حرام ہوتی جارہی ہیں یہ پی ٹی آئی کو حکومت سازی سے روک کر اقتدار پر قابض ہوئے تاکہ اپنے مفادات کی تکمیل کرسکیں مگر پارٹی کارکنوں کی جدوجہد اور عوام کی بھرپور تائید و حمایت نے ان کے مذموم عزائم پر پانی پھیر دیا ہے پی ٹی آئی کو قومی سیاست سے مائنس کرنے کی کوششیں کرنے والے خود مائنس ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ہم قومی سلامتی و ترقی کا ایجنڈا لے کر چل رہے ہیں اورحقیقی آزادی کا حصول ہماری منزل کا پہلا پڑاؤ ہے جس کے بعد ملکی مفادات کے فیصلے خود پاکستان کے عوام کریں گے۔