• news

ملکی بہتری کے لیے سب کو مثبت  کردار ادا کرنا ہے:عمران ہاشمی 

فاورق آباد(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے سٹی صدر محمد عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے سانحہ سقوط ڈھاکہ پرسیاست کرکے عوام کو ورغلانے اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کے ان اداروں کو بدنام کیا جارہا ہے جس کی بیساکھی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی سیاست میں آئے،ثابت ہوگیا کہ بانی پی ٹی آئی کی لڑائی کسی سیاسی جماعت یا ادارے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا محمدعمران ہاشمی نے کہاکہ ملک کی بہتری کے لیے سب کو مثبت کردار ادا کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن