تحصیل ہسپتال چونیاں میں خسرہ سے متاثرہ 6 بچے زیرعلاج
چونیاں( نمائندہ خصوصی) ٹی ایچ کیو ہسپتال میں خسرے کا شکار 6 بچے زیرعلاج ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں اور اسکے گردونواح سے 6 بچے سرکاری ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ زیر علاج بچوں میں بشری8 ماہ‘علی رضا 5 سالہ‘معاذ 13 سالہ‘عفیف 18ماہ‘جنت 8 ماہ‘مافیہ 4 سالہ ہیں ایم ایس احمد گجر کے موقف کے مطابق بچوں کا علاج بہترین طریقے سے کیا جارہا ہے ۔ بچوں کے والدین کے موقف کے مطابق کچھ میڈیسن ہسپتال میں سے اور کچھ باہر سے بھی سٹاف منگوا رہے ہیں ۔ آخر میں والدین نے بتایا کہ ہسپتال کے ایم ایس احمد گجر بہت اچھے انسان ہیں ہمدردی کرنے والے ڈاکٹر ہیں لیکن سٹاف بد اخلاق ہے۔