• news

پتوکی ونواح میں قصابوںکی من مانیاں‘ گوشت کی مہنگے داموں فروخت 

 پتوکی ( نامہ نگار) پتوکی شہر اور گردونواح کے قصاب اپنی من مرضی کے ریٹ لگا کر گوشت فروخت کر رہے ہیں۔ نئے ریٹ لسٹ کی بات کریں تو قصاب حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاکرمتعلقہ اداروں کا تمسخر اڑا رہیں ہیں اورخریداروں سے لڑائی جھگڑا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ایک خریدار رمضان علی ندیم نے بتایا کہ وٹرنری ڈاکٹر کومنتھلی ٹائم پہ پہنچ رہی ہے جس کی وجہ سے قصاب اپنی مرضی کررہے ہیں۔ قصاب کی دکان پر موجود ایک اورخریدار ملک احسان اللہ نے بتایا کہ بیف گوشت کی قیمت 700روپے مقرر ہے لیکن قصاب 1200 روپے فی کلوگرام وصول کررہے ہیں۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن