ن لیگ نے اپنا وعدہ پورا کردیا مہنگائی کم کی جارہی ہے: رانا اسحاق خاں
چونیاں( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری فنانس اینڈ ریونیو رانا اسحاق خاں نے اپنے ڈیرے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنا وعدہ پورا کردیا مہنگائی کو روزانہ کی بنیاد پر کم کیا جارہا ہے اور مہنگائی کا خاتمہ کرکے دیکھا دیا ہے نیازی دور میں سو فیصد مہنگائی تھی اور عوام کے لیے ایک وقت کی روٹی مشکل ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ میں بیشمار ترقیاتی کام کرائے ہیں اور مزید کروارہے ہیں مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ملک میں کام ہوئے ہیں اگر نواز شریف کے کام نکال دیں تو کھنڈرات رہ جاتے ہیں میاں نواز شریف میاں شہباز شریف اور مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق ترقی کا سفر جاری ہے ہر حال میں پاکستان کو خوش حال بنانا ہے ۔