کوٹ رادھاکشن:معمولی تنازعہ پر محنت کش قتل‘ ورثا کا روڈ بلاک کر کے احتجاج
کوٹ رادھاکشن( نمائندہ نوائے وقت) معمولی تنازعہ پر نوافراد نے محنت کش کوقتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں بھوتن پورہ کارہائشی شعیب اپنی ورکشاپ پربیٹھاہواتھاکہ ملزمان جرار‘ اسرار‘ جنید‘ خاور‘ سحروغیرہ ہمراہ تین نامعلوم وہاں آگئے اور ورکشاپ پرموجودشعیب کے والداخترکوآہنی راڈ مارمارکرقتل کردیا مقتول کے قتل ہونے کے بعدمقتول کے وارثان نے ٹائر جلاکررائے ونڈروڈکوبلاک کردیا اور شدید نعرے بازی کی ۔ رائے ونڈ روڈ کافی دیر تک بندرہا پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے چھ سگے بھائیوں سمیت نوافرادکیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔