حکومتی ہدایت پر پاسپورٹ کا حصول آسان بنا دیا گیا:راشد ستار
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ راشد ستار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاسپورٹ کا حصول آسان بنا دیا گیا ہے بزرگ افراد اور خواتین کے لیے خصوصی کائونٹر کام کر رہا ہے اور انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے ٹوکن کا حصول یقینی بنا دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر کے تعاون سے ٹائوٹ مافیا کا مکمل طور پر خاتمہ کرکے ٹوکن سسٹم کو میرٹ پر استوار کر دیا گیا ہے ،بعض عناصر ان کے متعلق غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں جن سے وہ مرعوب نہیں ہونگے شہری کسی سفارش یا ایجنٹ سے رابطہ کی بجائے خود دفتر آکر پراسس کرائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔