اسرائیل کا جنگ بندی سے انکار کھلی دہشت گردی ہے :ریاض ڈوگر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام مسلم امہ کیلئے باعث فخر ہے اور وہ دن دور نہیں جب دنیا بھر میں آزاد اور خود مختار فلسطین کی ریاست کا قیام عمل میں آ جائیگا، سلامتی کونسل کی طرف سے رفح پر حملے بند کئے جانے کے فیصلے کے باوجود اسرائیل کا جنگ بندی سے انکار کھلی دہشت گردی ہے اسرائیلی مظالم سے انسانیت کی نسل کشی ہو رہی ہے اسرائیلی قابض افواج کے انخلا اور بیت المقدس پر اسرائیلی فوج کے قبضہ کو فوری ختم کروایا جائے ۔