ملک کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے : ناصر محمود واہگہ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرکے جمہوریت کی آبیاری نہیں کی جارہی بلکہ اس پر ضرب لگائی جارہی ہے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا جسے چوری کرکے کرپٹ ٹولے کو اقتدار پر مسلط کردیا گیا جو جمہوری اقدار اور قومی مفادات سے کھیل رہا ہے یہ جمہوریت سے کھلا مذاق ہے جس پر عوام گہری تشویش کا شکار ہیں ملک کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے ۔