رشوت میں ملوث سرکاری اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں :وزیر احمد خان
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن وزیر احمد خان نے کہا ہے کہ رشوت میں ملوث سرکاری اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے ان کالی بھیڑوں کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن سخت کارروائی کرے گا کرپشن وہ ناسور ہے جس سے لوگوں کے حقوق کو سلب کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی کرپشن آفس شیخوپورہ میں کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شیخوپورہ فیصل چڈھر، سرکل افسر اینٹی کرپشن شیخوپورہ رانا خاور عباس بھی موجود تھے کھلی کچہری میں سب سے زیادہ درخواستیں محکمہ پولیس کیخلاف جبکہ دوسرے نمبر پر محکمہ مال کے پٹواریوں اور محکمہ ایریگیشن کے افسران اوراہلکاروں کیخلاف تھی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے درخواستوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کیے اور اینٹی کرپشن شیخوپورہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ دس دن کے اندر اندر انکوائری مکمل کرے دس دن بعد میں دوبارہ ان درخواستوں پر عملدرآمد کا جائزہ لوں گا۔ کھلی کچہری میں 100سال کی بوڑھیا نے بھی درخواست دی کہ ان کے عزیز پولیس ملازم نے دھوکہ دہی سے انگوٹھے لگوا کر جائیداد ہڑپ کرلی ہے بوڑھی خاتون کو دیکھ کر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اس کے پاس خود گئے پانی پلا کر درخواست وصول کی اور اس 3 دن میں انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔