بانی پی ٹی آئی کو مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے:احسان شانی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما احسان شانی خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا دوبارہ (ن) لیگ کا صدر بننا جمہوری عمل کی توہین ہے ایک طرف قوم کے حقیقی مسیحا بانی پی ٹی آئی کو مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو دوسری طرف (ن) لیگ کی قیادت کو ہر طرح سے نوازنے کا سلسلہ جاری ہے جب تک یہ دوہرا معیار ختم نہیں ہوگا ملک و قوم کو درپیش مسائل حل نہیں ہوں گے اس کرپٹ سسٹم کے خلاف ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہوگا اور اپنے حصے کی شمع روشن کرنا ہوگی، عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور کرپٹ سیاسی عناصر و مافیاقومی سرمایہ پر عیش پرستی میں مصروف ہے مگر عوام مایوس نہ ہوں کیونکہ ہر رات کی صبح ہوتی ہے عوام کو چاہئے کہ بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد کو مشعل راہ بنائے جن کی انتھک کاوشوں سے پاکستان میں جمہوریت کو فروغ ملا اور قوم حقیقی آزادی سے ہمکنار ہونے جارہی ہے۔