• news

نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم  

لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کا گاڑی اور موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ، نمبر غیر واضح، جعلی نمبر پلیٹس پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے اپلائیڈ فار،غیر نمونہ، بوگس اور نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ شہری ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ اور نمبر پلیٹس غیر واضح جگہ پر لگالیتے ہیں۔شہریوں کی بڑی تعداد ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس پر سیاہ پیپر لگا لیتے ہیں۔قانون شکن افراد اور جرائم پیشہ افراد اپنی شناخت چھپانے کیلئے جعلی اور اپلائیڈ فار گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں گا۔موٹرسائیکل، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹمپرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہوں گے۔شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں پر خصوصی ناکہ جات لگاتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن