پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کے علاج معالجہ کیلئے مزید 19لاکھ روپے جاری
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سنگین بیماریوں میں مبتلا پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 19 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یہ فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئے۔