بجلی آٹے کی تحریک منطقی انجام کوپہنچ گئی، مودی اس ریٹ پر چیزیں دے کر دکھائے: وزیراعظم آزاد کشمیر
میر پور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بجلی اور آٹے کی تحریک منطقی انجام تک پہنچ گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ مودی کو چیلنج ہے جس ریٹ پر بجلی اور دیگر چیزیں یہاں دی جا رہی ہیں بھارت میں بھی دو، بھارتی حکومت کو میرا چیلنج ہے جموں سے سرینگر تک اس طرح کی عوامی تحریک کا سامنا کر کے دکھاؤ۔ چودھری انوار الحق نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے ایمان کا حصہ نظریہ الحاق پاکستان ہے۔ ایک سالہ حکومتی کارکردگی لوگوں کے سامنے لے کر جا رہے ہیں۔