• news

 منچن آباد: بیروزگاری سے تنگ باپ نے 4 بچوں سمیت زہر نگل لیا، بچی جاں بحق

منچن آباد (نامہ نگار) بیروزگاری سے تنگ آکر والد نے چار بچوں سمیت مبینہ خود کشی کی کوشش کی۔ ارم فاطمہ نامی بچی جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ باپ جاوید کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیلات کی مطابق محمد جاوید نے اپنے بچوں کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں پانی میں ملا کر پلا کر خود بھی پی لی۔ حالت غیر ہونے پر محمد جاوید اور اس کی بیٹیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ باپ سمیت بچے ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کر دیے گئے۔ متاثرہ بچوں میں احمد رضا، دعا فاطمہ اور ایمان فاطمہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاوید نامی شخص کی بیوی روٹھ کر اپنے میکے گئی ہوئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن