پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے:عابد حسین صدیقی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے۔بھٹو شہید نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی نظام کو بدلنے کیلئے رکھی تھی۔اس وقت حکومت عوامی مفاد کا تحفظ نہیں کر پارہی، کسان، مزدور، چھوٹے گریڈ کے سرکاری ملازم سب پریشان ہیں۔موجودہ نظام اشرافیہ کے مفادات کا محافظ بن چکا ہے۔