فلسطین کی جنگ مسلمانوں کی ناموس ، اسلام کی سربلندی کا مسئلہ ہے:ضیاء الدین انصاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا قبلہ اول کی آزادی دنیا بھر کی مسلم اقوام کیلئے چیلنج ہے۔ یہ جنگ پوری دنیا کے مسلمانوں کی ناموس اور اسلام کی سربلندی کا مسئلہ ہے۔ جماعت اسلامی سمیت ہر غیرت مند مسلمان کی قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ لہٰذا امت مسلمہ کو متحد ہو کر قبلہ اول کی آزادی کیلئے مشترکہ جدوجہد کر نا ہوگی اور فلسطینیوں کو اسرائیل کے شکنجے سے آزاد کرانا ہوگا۔اسرائیلی کی رفع کے کیمپوں میں حالیہ بم بمباری اقوام متحد ہ کے منہ پر زور دار تمائچہ ہے۔