• news

 بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام کیساتھ ظلم ،معاشی دہشتگردی ہے: عمیر مشتاق کمبوہ

 فیروزوالہ( نامہ نگار) جماعت اسلامی پی پی 139 کوٹ عبدالمالک کے سینئر رہنما چوہدری عمیر مشتاق کمبوہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور معاشی دہشتگردی ہے۔ عوام کو 200 یونٹ مفت بجلی دینے کے دعویدار حکومت نے بجلی قیمت میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ نااہل حکمران ایک طرف عوام کو ریلیف دینے کے بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں۔ دوسری طرف عوام کا منگائی کے ذریعے خون نچوڑ رہے ہیں جو حکومت کی عوام کے ساتھ کھلی معاشی دہشتگردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن