فیروزوالہ:ایم ایل سی کی فیسیں ہڑپنے والے 6 ڈسپنسروں کو نوٹس جاری
فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے 6 ڈسپنسروں نے میڈیکولیگل سر ٹیفکیٹ کی فیسیں سرکاری خزانہ میں جمع کرانے کی بجائے خود ہڑپ لی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ان فیسوں کی رقم کے حجم کا اندازہ لاکھوں روپے میں لگایا گیا ہے۔ ایم ایس کی رپورٹ پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد پرویز اقبال نے پانچ ڈسپنسروں علی رضا سنی سلامت عباس علی احسان علی شفقت شاہین اور اوٹی اے شہباز ناصر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں کہ وہ اپنے ذمہ ایم ایل سی کی رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائیں ورنہ ان کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006ء کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔