• news

سفاک اسرائیل نے پوری غزہ پٹی کو کھنڈر میں تبدیل کردیا :لیاقت بلوچ 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے تہران،ایران میں ’’اجلاس بین المللی غزہ مقاوم‘‘ (غزہ مزاحمت پر بین الاقوامی کانفرنس) سے خطاب کرتے ہوئے کہا سفاک اسرائیل نے پوری غزہ پٹی کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے۔ 23 لاکھ آبادی بے گھر، خوراک، ادویات، بنیادی ضروریات سے محروم، دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردی گئی ہے۔ رفح میں پناہ گزین کیمپوں پر حالیہ اسرائیلی بمباری کے ذریعے معصوم بچوں، خواتین، مردوں کی شہادت اور ان کے خیمے جلانا اور جبالیہ میں صیہونی فوج کی درندگی کے تازہ واقعات انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ گزشتہ 238 روز سے اہل غزہ و فلسطین کیخلاف جاری اسرائیلی وحشیانہ کاروائیوں میں اب تک 36 ہزار سے زائد فلسطینی شہید، جبکہ 81 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا سمیت دیگر یورپی ممالک کے حکمران مظلوم نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کے پشتیبان بن کر انہیں بیدریغ اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی ساز و سامان فراہم کررہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کے عالمی ادارے، عالمی عدالت انصاف سمیت تمام بین الاقوامی ادارے فلسطینیوں کیخلاف اس اسرائیلی صیہونی سفاکیت اور قتل عام کے سامنے بے بس  ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن