پی سی ایم ای اے وفد کی کلیکٹر کسٹمز اپریزل اینڈ فیسلیٹیشن پشاور سے ملاقات
لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے طورخم کے راستے خام مال افغانستان بھجوانے اور جزوی تیار ی کے بعد واپسی میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے کلیکٹر کسٹمز اپریزل اینڈ فیسلیٹیشن پشاور امجد رحمان سے ملاقات کی۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف کی سربراہی میں سینئر ممبر ریاض احمد اور میجر (ر) اختر نذیر پر مشتمل وفد کو یقین دہانی کرائی گئی کہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہیں انہیں دور کر کے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔امجد رحمان نے کہا ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات سے ملک کو قیمتی زر مبادلہ میسر آتا ہے جو ملک کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف کی قیادت میں وفد نے دورہ کیا۔