• news

ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ سے امریکی شہری ہی لاعلم

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی20ورلڈکپ سے امریکی ہی لاعلم نکلے جبکہ ڈیلاس میں میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ کی بھی تشہیر نہیں ہوئی۔ آئی سی سی نے اس بار ٹی 20 ورلڈکپ کی شریک میزبانی امریکہ کو بھی دی، کرکٹ دنیا میں تو اس بات کے خوب چرچے ہیں مگر خود امریکہ اس سے لاعلم ہے۔ ڈیلاس کی گلیوں میں شائقین کی رونقیں نہیں ہیں، ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نہیں جانتے کہ ان کے شہر میں کوئی کرکٹ ایونٹ ہونیوالا ہے۔ نیپال اور نیدرلینڈز جبکہ امریکہ اور کینیڈا کے میچز کا کوئی ذکر نہیں۔ میزبان ملک کے افتتاحی میچ کی ٹکٹیں پوری طرح فروخت نہیں ہوئیں، سٹیڈیم میں 7ہزار افراد کی گنجائش ہے، میچ کم تماشائیوں کے سامنے ہوا، ٹکٹیں عوامی سطح پر فروخت کیلئے دستیاب نہیں۔  تاثر ملتا ہے کہ ہاس فل ہوگا مگر حقیقت یہ ہے زیادہ تر ٹکٹ بورڈ آفیشلز کو دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن