وفاقی ٹیکس محتسب نے معاشی ترقی ، نمو کو تیز کرنے کیلئے 24 ٹھوس ،بزنس فرینڈلی بجٹ تجاویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ارسال
لاہور(کامرس رپورٹر )وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے معاشی ترقی اور نمو کو تیز کرنے کیلئے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز سے متعلق 24 ٹھوس اور قابل عمل بزنس فرینڈلی بجٹ تجاویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ارسال کی ہیں۔ ایف ٹی او کے مشیر ڈاکٹر وقار چوہدری نے ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف ٹی او کی طرف سے ارسال کی گئی تجاویز چیمبرز، سٹیک ہولڈرز اور بڑی تاجر تنظیموں کے صدور کی طرف سے دی گئی ٹھوس تجاویز پر مبنی ہیں۔