واپڈا ٹاؤن ریزیڈنٹس کلب کے زیر اہتمام ادبی نشست
لاہور(کلچرل رپورٹر) واپڈا ٹان کے ریزیڈنٹس کلب نے ادبی نشست کا اہتمام کیا۔ تقریب کی صدارت غلام حیدر شیخ نے کی۔ تقریب کا موضوع مادری زبان کی اہمیت تھا اور اس میں مختلف موضوعات پر پرمغز تقاریر اور مباحثے شامل تھے۔ تقریب کی نظامت ہارون اعجاز نے کی جبکہ آغاز کلام پاک کی تلاوت سے ظہیر نے کیا۔ شیخ خالد احمدنے ریزیڈنٹس کلب کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ انہوں نے کلب کی اب تک کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب کے مہمان خصوصی، پنجابی کے شاعر، ادیب، اور دانشور حسیم جاویدنے شاعری پیش کی۔