گوجرانوالہ:جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ریلی
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی،جسکی قیادت امیدوار قومی اسمبلی این اے 80بلال قدرت بٹ، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 64 فرقان عزیزبٹ نے کی۔ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مسلمان ممالک اور خصوصی طور پر پاکستان کے حکمرانوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ خاموشی توڑیں اور اہل غزہ کی مدد کیلئے عملی اقدامات کریں۔ جماعت اسلامی کے پرچم اور اہل فلسطین کے حق میں بینر اور کتبے اٹھائے ،مظاہرین نے فلسطینی مسلمانوں کی ہمت اور جذبہ ایمانی کو سلام پیش کیا اور صہیونی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔