حافظ آباد:ڈی پی او آفس کے قریب سٹور سے ڈاکو ہزاروں لوٹ کر فرار
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او آفس کے قریب ڈاکہ،دو ڈاکو ایک سٹور سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس خراٹے لیتی رہ گئی۔ نعیم علی نے ڈی پی او آفس کے قریب فیصل ٹائون میں سٹور بنارکھا ہے جہاں گذشتہ رات دو ڈاکو آئے ااور اسلحہ کے زور پر وہاں سے 94ہزار سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔