گکھڑمنڈی:چور دن دیہاڑے شہری کے گھر سے 5لاکھ روپے زیورات لے گئے
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)نواحی گائوں ترگڑی میں چور دن دیھاڑے شہری کے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے ، طلائی انگوٹھی، قیمتی موبائل چوری کرکے لے گئے۔ عمران رحمانی کی بیوی دن گیارہ بجے کے قریب ہمسائیوں کے گھر محفل میں گئی اور اس کا بیٹا تھوڑی دیر بعد گھر آیا تو نامعلوم افراد کو گھر سے فرار ہوتے دیکھا جب کمرے میںجاکر دیکھا تو سامان بکھرا ہوا تھا جہاں نامعلوم چور رقم اور طلائی انگوٹھی اور موبائل فون چوری کرکے لے جاچکے تھے۔