گکھڑمنڈی: ہتک عزت ایکٹ غیر آئینی، یو این او چارٹر سے متصادم قرار
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے بھی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے موقف کی تائید کرتے ہوئے پنجاب ہتک عزت ایکٹ 2024 کو غیر آئینی اور یو این او کے چارٹر سے متصادم قرار دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں اس کالے قانون ہر سب سے پہلے پی ایف یو جے (ورکرز) نے آواز اٹھائی اور صحافی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرائی، جسکے بعد سے آزادی صحافت کا گلہ گھونٹنے والے اس اقدام کے خلاف منظم جدوجہد میں تیزی آتی گئی۔ملک توصیف احمد نے کہا کہ اس قانون کے خاتمہ کے لئے نہ صرف ملک کی تمام صحافتی تنظیموں کو متحد کیا جا رہا ہے۔ بلکہ بین الاقوامی تمام میڈیا تنظیموں کو بھی باقاعدہ اس معاملے کے بارے آگاہی ای میلز اور خطوط کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔