• news

 نواز شریف پاکستانیوں کے دلوں میں رہتے ہیں :ملک عمران رحمت

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل خانپور ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے نواز شریف 24کروڑ پاکستانیوں کے دلوں میں رہتے ہیں ان کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی یقینی ہوگی۔ نواز شریف نے ملکی سیاست میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا اور اب بھی ان کے ویڑن کی بدولت موجودہ حکومت ملکی مسائل پر قابو پارہی ہے اور ان کی قیادت میں عوامی خوشحالی کی منزل جلد حاصل کرلی جائے گی میاں نواز شریف کو قوم نے تین مرتبہ ملک کاوزیر اعظم بنایا جن کے شاندار تجربہ سے رہنمائی حاصل کرکے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے اورملک کو گھمبیر چیلنجز سے باہر نکالنے میں ضرور کامیاب ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن