گوجرانوالہ:عدالت نے گیپکو ورکرز یونین کا الیکشن معطل کر دیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )عدالت نے گیپکو ورکرز کی یونین آل پاکستان ہائیڈرو ’’سی بی اے‘‘ کا الیکشن معطل کر دیاالیکشن 6جون کو ہونا تھا ،مگر الیکشن میں ناروال اور سیالکوٹ سرکل کو شامل نہ کیا گیا جس پر سیالکوٹ زون کے امیدوار زاہد عثمان کمبوہ نے اپنے وکیل رانا جاوید صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعہ لیبر کورٹ گوجرنوالہ میں درخواست دائر کرکے موقف اختیار کیا کہ سائل کے انتخابی سرکل سیالکوٹ اور نارووال کو جان بوجھ کرالیکشن میںشامل نہیں کیا گیا۔