گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر کا مقررہ قیمتیں یقینی بنانے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر سی ایم انیشی ایٹوز کے تحت روٹی کی سستے داموں فروخت یقینی بنانے کیلئے خود شہر مختلف علاقوں کا دورہ کیا، حافظ آباد روڈ کے دورہ کے دوران انہوں نے تندوروں پر روٹی کا وزن الیکٹرانک کنڈے پر چیک کیا اور تندور مالکان کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ قیمت اور وزن کی روٹی کی فروخت یقینی بنائیں،انہوں نے معراج تندور و ہوٹل حافظ آباد روڈ پر بھی روٹی کا وزن چیک کیا، روٹی 10 روپے میں دستیاب تھی اور چیک کی گئی ،روٹیوں کا وزن 100 سے 116 گرام تک پایا گیا جس پر ڈپٹی کمشنرنے تندور مالک کو شاباش دی اور حوصلہ افزائی کے لئے اپنی جیب سے نقد انعام بھی دیا۔