ڈاکٹر مقصود ظفر مان ایم ایس ٹی ایچ کیو نوشہرہ ورکاں تعینات
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ڈاکٹر مقصود ظفر مان کو اعلیٰ کارکردگی پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تعینات کر دیا گیا ہے ۔ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے بطور میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں تعیناتی کے دوران اپنے فرائض ایمانداری اور دیانت داری سے سرانجام دیئے خصوصاً عملہ کی ڈیوٹی پر حاضری اور انتظامی امور کو بہتر بنایا عوامی حلقوں نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔