لارنس کالج خطے کی قدیم درسگاہ ‘ داخلوں کیلئے کوٹہ مختص نہ سفارشی کلچر رائج ‘ پرنسپل مجاہد عالم
اسلام آباد(انٹرویو:رانا فرحان اسلم)لارنس کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر(ر)مجاہد عالم نے کہا ہے کہ لارنس کالج خطے کی سب سے قدیمی درسگاہ جہاں اس وقت اوورسیز پاکستانیوں سمیت ملک بھر کے طول عرض سے 750 سے زائد طلبا بورڈنگ تعلیم حاصل کر رہے ہیں 100 ایکڑ رقبے پر مشتمل اس درسگاہ میں تین سکول(جونیئر، مڈل اور سینئر سکول) شامل ہیں ادارے میں اوپن میرٹ کے زریعے پہلی کلاس سے آٹھویں تک داخلے آفر کئے جاتے ہیں داخلوں کیلئے کسی قسم کا کوئی کوٹہ مختص ہے اور نہ ہی سفارشی کلچر رائج ہے درسگاہ میں بیس بیڈ کا خصوصی ہسپتال‘ دو مساجدچرچ لائبریرز متعدد گرانڈز اور اپنی بیکری موجود ہے یہاں رہائش پذیر بچوں کو ڈاکٹروں کی ایڈوائس کردہ ہائیجینک خوراک فراہم کی جاتی ہے یہ لارنس کالج ڈسپلن ہی ہے جو ادارے کو ملک کے دیگر تعلیمی اداروں سے ممتاز بناتے ہیں۔ یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کے اس درسگاہ سے فارغ التحصیل طلبا ملک کی ٹاپ پوزیشنز تک پہنچے ہیں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی اور شاہد خاقان عباسی بھی یہاں کے فارغ التحصیل ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار لارنس کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر(ر)مجاہد عالم نے گزشتہ روز روزنامہ نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ 1860 میں قائم کردہ لارنس کالج کا ابتدا میں نام لارنس میموریل اسائیلم تھا۔جہاں اور وقت کے برٹش افواج کے شہدا کے بچوں کو رہائش و تعلیم کی سہولت ملتی تھی۔ پاکستان کے قیام کے بعد ادارے میں پہلے مسلمان پرنسپل مسٹر حمید تعینات ہوئے اس سے قبل یہاں کرسچن ایجوکیشن دی جاتی تھی۔ اب یہاں پہلی سے چہارم تک الگ جونیئر سکول قائم ہے، جبکہ پانچویں سے آٹھویں تک مڈل سکول اور نہم سے ایف ایس سی تک کیلئے سیئر سکول موجود ہے۔ سینئر سکول میں پری انجینیئرنگ، پری میڈیکل اور کمپیوٹر سائنسز کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے علاہ کالج ہذا میں او لیول کی کلاس بھی دی جاتی ہیں۔ادارے ہذا میں پڑھایا جانے والا نصاب حکومت پنجاب سے منظور شدہ جبکہ ہماری امتحانی باڈی راولپنڈی تعلیمی بورڈ ہے ۔ لارنس کالج ایک خودمختار ادارہ ہے جو اپنے اخراجات کو 95 فیصد خود پوراکر رہا ہے۔ لارنس کالج کے بورڈ آف گورنرز کو گورنر پنجاب ہیڈ کرتے ہیں جبکہ مقامی جی او سی، صوبائی وزیر تعلیم اور صوبائی فنانس سیکرٹری اس کے بورڈ ممبران میں شامل ہیں۔