کانگو وائرس والے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ منڈیوں پر پابندی لگادی، مسعود انور
لاہور( این این آئی)سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں جانوروں میں کانگو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے وہاں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔ایسے علاقوں میں جانوروں کے منڈیاں قائم کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور نے کہا کہ ایسے علاقوں میں جانوروں کے منڈیاں قائم کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر ہیلتھ سرٹیفکیٹ کے شہر میں جانوروں کے داخلے پر پابندی عائد ہے ، صوبے میں تمام انٹری پوائنٹس پر موثر مانیٹرنگ کی جائے گی،صوبے کے تمام اضلاع میں کانگو وائرس سے بچا ئوکے لیے اسپرے کو یقینی بنایاجائے گا۔ جانوروں کی خریداری کے دوران شہریوں کو احتیاط برتنے اور مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کو کانگو وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔کانگو وائرس کی علامات میں تیز بخار، پٹھوں میں درد، چکر آنا، پیٹ درد اور متلی شامل ہے ،اس وائرس کا بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں انسان موت کے منہ میں بھی جاسکتا ہے۔