• news

 46 ہزار 648 پاکستانی سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچ چکے  

ریاض+ اسلام آباد(این این آئی)گذشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبویﷺ میں 7,808,112 سے زیادہ نمازیوں اور زائرین نے نماز ادا کی اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کا شرف حاصل کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد نبویﷺ کے انتظامی امور کی نگران جنرل اتھارٹی کی طرف سے فراہم کردہ مربوط خدمات کے مطابق نمازیوں اور زائرین کی خدمت اور دیکھ بھال کے لیے فول پروف سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اتھارٹی نے گذشتہ ہفتے کے دوران مسجد نبویﷺ میں نمازیوں اور زائرین کو فراہم کی جانے والی کل خدمات کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا کہ 550,960 زائرین نے روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ ﷺ کے اصحاب کبار کی آخری آرام گاہوں پر حاضری دی۔ 304,519 مرد اور خواتین زائرین نے ہجوم کو منظم کرنے اور مردوں اور عورتوں کے آنے کے اوقات کے مطابق الروضہ شریف میں نوافل ادا کیے۔اتھارٹی نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران 13,436 معمر افراد اور معذور افراد نے مسجد نبویﷺ میں اپنے لیے مختص کردہ خدمات سے استفادہ کیا اور متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد مختلف ممالک کے 303,869 زائرین تک پہنچ گئی جب کہ 13,507 افراد نے مسجد نبویﷺ کی لائبریری سے استفادہ کیا۔فیلڈ سروسز میں 316,117 مستحقین کو مقامی رہ نمائی کی خدمات فراہم کی گئی جبکہ مسجد نبویﷺ کے صحنوں اور دروازوں کے درمیان نقل و حمل کی خدمات 69,221 زائرین کو فراہم کی گئیں۔ 136,800 سے زائد زمزم کے پانی کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ 216،54 میں روزہ روزہ دار زائرین میں افطاری کا سامان فراہم کیا گیا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتے تک 185 پروازوں سے 46 ہزار 648 سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچے جبکہ اگلے 9 دنوں میں مزید 22 ہزار 90 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ نجی حج اسکیم کے تحت ساڑھے 15 ہزار سے زائد عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔ترجمان کے مطابق اس سال پاکستان حج مشن 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ عازمینِ حج کی میزبانی کرے گا۔ترجمان کے مطابق مدینہ منورہ میں 33 ہزار 500 عازمینِ حج کو زیارتِ ریاض الجنہ کروا دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن