• news

محمد ہاشم کے 1439 کلو  بچھڑے نے سالانہ انٹرنیشنل  بچھڑا ‘ بکرا  ‘    اونٹ میلہ لوٹ لیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) باؤس نامی سب سے وزنی بچھڑے نے 26 واں سالانہ انٹرنیشنل بچھڑا بکرا اونٹ میلہ لوٹ لیا۔ 1439کلو وزنی بچھڑا محمد ہاشم کا پالتو بچھڑا ہے۔ فرخ اعجاز کے1300کلو بچھڑے نے دوسری اور 1240کلو بچھڑے نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے لاکھوں روپے کے نقد انعام جیت لئے۔ چیف آر گنائزر چوہدری عطا محمد گجر نے بتایا کہ مقابلے میں عمیر بٹ کے 1140کلو محمد ہاشم کے 1132کلو رانا منان کے1140 کلو وزنی بچھڑے نمایاں رہے۔ وزنی اونٹ کا مقابلہ داؤد بابر کے نواب نامی 1546 کلو وزنی اونٹ نے جیت لیا۔ فرخ اعجاز کے 1450کلو براق نے دوسری اور عادل چٹھہ کے 1343کلو رستم پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خوبصورت اونٹ مقابلہ میں فرخ اعجاز کا بادشاہ پہلے، عادل چٹھہ گوجرانوالہ کے اونٹ نے دوسرا جبکہ بھکر کے محمد بلال کے اونٹ نے تیسرا انعام جیتا۔ اسی طرح ٹیڈا بکرا پیئور مقابلہ میں فرخ اعجاز کے 131 کلو اور 124کلو وزنی بکرے نے پہلی اور دوسری جبکہ احسن کے 122 کلو وزنی بکرے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کراس ٹیڈا مقابلہ رحیم یار خاں کے شکیل کے132کلو نے پہلا، محمد شکیل آف لاہور کے130 کلو بکرے نے دوسرا جبکہ ملتان کے بالی بھائی کے 112کلو بکرے نے تیسرا انعام حاصل کیا۔

ای پیپر-دی نیشن