• news

 سسرالیوں نے بہو ‘ مشتعل افراد نے نوجوان کو زندہ جلا ڈالا

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈی ٹائپ کالونی میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر آگ لگا کر بہو کو زندہ جلا ڈالا جبکہ ترکھانی کے علاقہ میں مشتعل افراد نے نوجوان کو آگ لگا کر مار ڈالا اور نعش غائب کر دی، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں گھریلو جھگڑوں پر مبینہ طور پر سسرالیوں سے تیل چھڑک کر 28سالہ بہو عامرہ مقدس عرف شمائلہ زوجہ اصغر علی کو آگ لگا دی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ ترکھانی کے علاقہ 226 گ ب کے رہائشی گلاب خان نے بتایا چند روز قبل مشتعل ملزم قاسم وغیرہ اسکے سوتیلے بھائی عباس عرف آصو عرف جنو کو گھر سے بلا کر لے گئے اور مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا کر مار ڈالا اور نعش غائب کر دی ۔ پولیس نے متوفی کی نعش ملنے پر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن