• news

بانی پی ٹی آئی شرانگیز پوسٹیں لگا کر ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے: اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے فیس بک ٹوئٹر اکاؤنٹس کے ذریعے پاکستان میں نفرت، شرپسندی اور تشدد پسندی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف نفرت، جھوٹ پر مبنی پوسٹیں لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ایک خط میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی انا کی تسکین کیلئے شرانگیز پوسٹیں لگا کر پاکستان کو تقسیم کرنے جیسی سازشیں کر رہے ہیں۔ اختر ڈار نے کہا بانی پی ٹی آئی کے جھوٹوں پر ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا، گریبان پکڑنا، گالی گلوچ کرنا ان کا خاصا رہا ہے۔ لہٰذا ملک کو انتشار سے بچانے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر، فیس بک اکاؤنٹ کو بند کیا جائے اور ان کی رہائی تک یہ اکاؤنٹ کسی کو چلانے کی اجازت نہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن