پشاور کے مسائل سے بخوبی آگاہ ، تمام مسائل حل کرئینگے،امیر مقام
پشاور(بیورو رپورٹ)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان،سیفران و سرحدی امور انجینئر امیر مقام سے گزشتہ روز انکی رہائشگاہ پر ن لیگ پی کے 82 کے ایم پی اے ملک طارق اعوان نے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے پی کے 82 میں جلد بے نظیر ہسپتال کے قیام کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا جبکہ وفاقی وزیر نے وفاق کی جانب سے ہسپتال کے قیام کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ن لیگ خواتین ونگ کی صوبائی صدر ایم پی اے ثوبیہ شاہد اور ملک زرداد جہانگیر اعوان بھی موجود تھے ملک طارق اعوان نے پشاور اور پی کے 82 کے چیدہ چیدہ مسائل سے انجینئر امیر مقام کو آگاہ کیا جبکہ پی کے 82 میں پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن،بجلی اور سوئی گیس کے مسائل کا فوری حل اور میگا منصوبوں کے آغاز پر زور دیا جس پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ملک طارق اعوان کے دل میں عوام کے دکھ درد دیکھ کر انہیں عوام کا حقیقی نمائندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاق پشاور کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے لہذا ن لیگ کے عوامی نمائندوں کے زریعے ہی مزکورہ تمام مسائل حل کئے جائینگے۔