• news

فرانس میں ہتھیاروں کی عالمی نمائش میں اسرائیلی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی

پیرس (این این آئی)فرانس نے آئندہ ماہ پیرس میں ہونے والی ہتھیاروں اور دفاعی صنعت کی سالانہ نمائش یورو سیٹری میں اسرائیلی کمپنیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے منتظمین اور فرانسیسی حکام نے بتایا کہ یوروسیٹری 2024 میلے میں اسرائیلی دفاعی صنعت سے کوئی شریک نہیں ہوگا۔ فرانسیسی وزارت دفاع نے تجویز پیش کی کہ یہ فیصلہ جنوبی غزہ میں رفح پر مسلسل اسرائیلی حملے کے خلاف پیرس کی مخالفت سے منسلک ہے۔وزارت نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے رفح میں آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن تل ابیب نے شو میں شریک ہونے سے متعلق شرائط پوری نہیں کی۔واضح رہے کہ 74 اسرائیلی کمپنیاں 17 سے 21 جون تک پیرس میں ہونے والے عالمی ایونٹ میں شرکت ہونے والی تھیں۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے کارکنوں کے ایک گروپ نے ایک قانونی انتباہ جاری کیا اور شو کے منتظمین پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی خرید و فروخت بند کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں جو غزہ یا مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے دیگر حصوں میں کیے جانے والے جرائم میں استعمال ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن