• news

سرگودھا میں ہتھکڑی سمیت ملزم فرار‘ پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

سرگودھا‘ بھیرہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) پولیس حراست سے ہتھکڑی سمیت فرار ہونے والا ملزم پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ 392/411 کے ملزم ضیغم کو پولیس اسلحہ برآمدگی کے لئے لے جا رہی تھی، دھبیانی نالہ کے قریب ملزم کے 4 نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ساتھیوں نے وین کے ٹائر برسٹ کر دیئے اور ملزم کو ہتھکڑی سمیت لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس ان کا پیچھا کرتے جب موضع اوپی کے قریب پہنچی تو ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر ملزم ضیغم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اور ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ مقتول ملزم ضیغم پولیس کو قتل‘ اقدام قتل‘ راہزنی و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

ای پیپر-دی نیشن